“سعودی عرب میں سزائے موت: 7 افراد کے سرقلم”

“سعودی عرب میں سزائے موت: 236 افراد کی تعداد میں اضافہ”

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم
سعودی عرب میں پاکستانی شہری سمیت 7 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے سرقلم کردیے گئے ۔
جس کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حولے سے بتایا کہ بدھ کو سزائے موت پانے والے 5 افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی صوبے عسیر میں یمن کے شہریوں یحییٰ لطف اللہ، علی عاذب، احمد علی اور سالم نہاری کے سر قلم کیے گئے۔
چاروں ملزمان پر حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔
سعودی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی ۔
جس کے بعد رواں سال اس جرم میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب ایمفیٹامائن سے تیار ہونے والی منشیات ’کیپٹاگون‘ کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جو کہ جنگ سے متاثرہ شام اور لبنان لائی جاتی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو قتل میں ملوث 2 سعودی شہریوں کے بھی سر قلم کیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں