“سلمان خان کو بڑھتی ہوئی سیکیورٹی: بابا صدیقی کے قتل کے بعد حفاظتی اقدامات”
بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ
نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور بولی وُڈ میں اثرورسوخ رکھنے والی شخصیت بابا صدیقی کے بھارتی شہر ممبئی میں قتل کے بعد بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔3
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو نامعلوم افراد نے 66 سالہ بابا صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیا ۔
جس میں انہیں تین گولیاں لگیں، انہیں زخمی حالت میں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بابا صدیقی کے انتہائی قریبی دوست تصور کیے جانے والے سلمان خان کو جیسے ہی بابا صدیقی کے قتل کی خبر ملی۔
تو وہ فوری بگ باس شو کی شوٹنگ درمیان میں چھوڑ کر رات گئے ہی ہسپتال روانہ ہو گئے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ سخت سیکیورٹی دیکھی گئی۔
اس حملے کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری دیکھی جا سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں