سمندری طوفان دانا کا خطرہ: مغربی بنگال اور اُڑیسہ میں ہنگامی تیاریاں

بھارت کو سمندری طوفان دانا کا سامنا: مغربی بنگال اور اُڑیسہ میں حفاظتی اقدامات

بھارت، مغربی بنگال اور اُڑیسہ کو شدید سمندری طوفان دانا کا خطرہ
نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے مغربی بنگال میں 14 ٹیموں اور اُڑیسہ میں 11 ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج کہا کہ مشرقی بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال اور اُڑیسہ کو سمندری طوفان دانا سے خطرہ لاحق ہے۔
، جو جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح کے درمیان پوری اور ساگر جزیرے کے درمیان 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ ٹکرانے کا امکان ہے۔
بھارت کے کابینہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن نے آنے والے سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ مشرقی وسطی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ 22 اکتوبر تک شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور دباؤ میں تبدیل ہونے اور اگلے دن تک سمندری طوفان دانا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں