“سوئی سدرن گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں: کراچی میں چھاپے”

“سوئی سدرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، کراچی میں بڑی کارروائیاں”

سوئی سدرن کا گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
سوئی سدرن کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی اور نیو کراچی میں گیس چوری کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں دپٹه رنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا ۔
جس میں کارخانے کے مالک الطاف بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب انسداد گیس چوری کیلئے قائم محکمے سی جی ٹی او اور ریکوری نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بلال سوٸیٹ کے کارخانے پر چھاپہ مارا، مٹھاٸی کی دکان اور بیکری کے مالک عمر حیات کو گیس چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
دونوں گیس چور کمپنی کی مین لائن سے براہ راست گیس چوری کر رہے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں