سکھ یاتریوں کے لیے ویزا کی سہولت: محسن نقوی کا بیان
سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، وزیر داخلہ
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔
سکھ کمیونٹی آدھے گھنٹے میں پاکستان کا ویزا حاصل کرسکتی ہے۔
.وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کو سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اپنا مہمان بنا لیا۔
محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔
وفد کی قیادت ڈاکٹر دلویرسنگھ پنوں، سرجیت سنگھ ہوتھی، رنجیت سنگھ کاہلوں اور لکشمن سنگھ کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کے لئے سکھ برادری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
کچھ عرصہ وزیر اعلیٰ پنجاب رہا تو سکھ برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ برادری کو ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ہم نے سکھ برادری کی سہولت کیلئے ویزے کو آن لائن کر دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں