“شرح سود میں کمی سے ملکی معیشت بہتر ہوئی: عطا تارڑ”

“پاکستان کی معیشت میں بہتری: شرح سود میں کمی کا اثر”

شرح سود میں کمی سے ملکی معیشت بہتر ہوئی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود کم ہونے سے ملکی معیشت بہتر ہوئی۔
جس کی پوری دنیا معترف ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو تسلیم کررہی ہے۔
سعودی عرب سے بھی ایک اعلیٰ سطح کا وفد تشریف لارہا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس بھی پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔
12 ممالک کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کیلئے نئی جگہ بننے جارہا ہے۔
ہماری نئی پالیسی کی کامیابی تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان کے بارے میں ہر ملک مثبت بات کررہا ہے۔
کامیابیوں کا سفر جاری وساری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں