شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی خبر: بنگلہ دیش کی عدالت کا اقدام
عدالت کا شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جلاوطن سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا-
جو اگست میں طالب علم کی قیادت میں ہونے والے انقلاب کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گرفتار کرکے 18 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
حسینہ واجد کے 15 سالہ دور حکومت میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں،۔
جن میں ان کے سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر حراست اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔
محمد تاج الاسلام نے ’یادگار دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں جولائی سے اگست کے دوران قتل و غارت اور انسانیت کے خلاف جرائم کیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں