طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار تمام 361 طلبا رہا

361 طلبا کو طالبہ زیادتی فیک نیوز کے احتجاج پر گرفتار کیا گیا، اب رہا

طالبہ زیادتی فیک نیوز: احتجاج پر گرفتار تمام 361 طلبا رہا
طلبا سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار کیے گئے تمام 361 طلبا کو رہا کردیا گیا۔
گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 361 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالتوں میں پیش کیا گیا۔
طلبہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
طلبا کو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا۔
متعدد بچے بستے پہنے ہوئے تھے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں