طوفان ملٹن کی آمد: فلوریڈا کے گورنر کی امیدیں اور احتیاطیں
تباہ کن طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا
سمندری طوفان ملٹن بدھ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے قبل از وقت ٹکرا گیا ہے۔
اور توقع سے زیادہ جنوب کی طرف ٹکرایا ہے جس سے ریاست کی تاریخ کے بدترین طوفان سے بچنے کی موہوم سی امید پیدا ہوئی ہے۔
یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا کہ طوفان رات ساڑھے 8 بجے کے قریب کیٹیگری 3 کے سمندری طوفان کے طور پر سیسٹاکی کے قریب 120 میل فی گھنٹہ(195 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا ہے۔
سیٹاکی دراصل ٹیمپا بے میٹروپولیٹن ایریا سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں تقریباً 5ہزار 400 نفوس پر مشتمل جزیرہ نما قصبہ ہے۔
طوفان کی آمد سے قبل فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلوریڈا کا مغربی ساحل بدترین طوفان سے بچ سکتا ہے۔
جہاں طوفان کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ اس دوران لہریں چار میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔
ڈی سینٹیس نے امید بھی ظاہر کی کہ ٹمپا بے بڑے نقصان سے بچ سکتا ہے۔
طوفان کے گزرنے کے بعد فوری طور پر جہاز رانی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں