عالیہ بھٹ نے بچپن میں ADHD کی بیماری کی تشخیص کا بتایا
عالیہ بھٹ کا مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
الی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔
فلم “جِگرا” کی پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ نے “للن ٹاپ” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ہی یہ محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا۔
وہ کلاس روم میں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اکثر زون آؤٹ ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا میں بچپن سے ہی زون آؤٹ ہو جاتی تھی اور یہی وجہ بنی کہ میں نے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کرایا اور مجھے ADHD کی تشخیص ہوئی۔
عالیہ نے مزید کہا، “جب میں نے اپنے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ کہنے لگے۔
ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
لیکن میرے لیے یہ نیا انکشاف تھا۔”عالیہ بھٹ نے ADHD کے چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی میں سکون کے لمحات کا ذکر کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں