علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی افواہیں بے بنیاد قرار

علی امین گنڈا پور کی حراست کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹی

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار
وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخواعلی ام ین گنڈا پور کی گرفتاری اور حراست میں لئے جانے سے متعلق فواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔
جب کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل مختلف میڈیا چینلز پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبریں زیرگردش تھیں۔
جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں