علیمہ خان: عمران خان کا جیل میں رویہ آئین کی خلاف ورزی
عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیل عملے کے رویے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
تاکہ دیگر قیدیوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران ان کی دیگر بہنیں عظمیٰ خان اور نورین خان بھی علیمہ خان کے ہمراہ تھیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہیں 10 دن تک 10-6 فٹ کی کوٹھری میں رکھا گیا، کسی نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ انہیں وہاں کیوں رکھا گیا۔
انہیں بجلی سے کیوں محروم رکھا گیا۔سابق وزیر اعظم کی بہن نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل حکام کا رویہ آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
انہیں لگتا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مجھے توڑ دیں گے‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں