عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جا سکتا: مولانا فضل الرحمان
عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے۔
آئین کہتا ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا ہے۔
عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا، حکمرانی کا حق عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی خودمختاری سے کبھی انکار نہیں کیا گیا۔
ملک بنتے وقت طے ہوا تھا 2 سال میں بھارت، پاکستان نے اپنا اپنا آئین بنانا ہے۔
بھارت نے اپنا آئین بنالیا پاکستان طویل عرصے تک بے آئین رہا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1962 کا آئین ایک آمرکا تھا۔
1973 میں پاکستان کی قیادت نےبیٹھ کرمتفقہ آئین دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں