غیر ملکی امداد میں کمی: پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اثرات
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے امدادی پیکج کا حصول تاخیر کا شکار ہے اور اس دوران پاکستان کی غیر ملکی امداد رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 60 فیصد کم ہو کر 2.3 ارب ڈالر رہ گئی جہاں گزشتہ سال اسی عرصے میں تقریباً 5.73 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
منگل کو جاری ہونے والی غیر ملکی اقتصادی امداد (ایف ای اے) سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں اقتصادی امور کے ڈویژن (ای اے ڈی) نے کہا کہ ملک کو پہلی سہ ماہی میں 19.4 ارب ڈالر کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 1.3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
یہ اعدادوشمار گزشتہ سال وصول ہونے والے 3.527 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتے ہیں جب سالانہ ہدف 17.6ارب ڈالر تھا۔
رپورٹ میں ستمبر کے آخری دن آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تقریباً 1 ارب ڈالر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
کیونکہ اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ سے ریکارڈ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں