قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ لندن میں درج کرانے کا فیصلہ

پاکستان ہائی کمیشن کا قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تحقیقات کا آغاز

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کا لندن میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن نے حملہ کرنے والوں پرمقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائےگا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ قاضی فائزعیسیٰ پر حملے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔
تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں