“لبنان میں بے گھر افراد کی تعداد 7 لاکھ تک پہنچ گئی: اسرائیلی حملوں کے اثرات”

“لبنان میں بے گھر افراد کی امداد: عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت”

لبنان : اسرائیلی حملوں کے بعد 7 لاکھ افراد کے بے گھر
اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی جانب سے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہوجانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وائس آف امریکا اردو کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مشرق وسطی کے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر افراد کی ضروریات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کی ضروریات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔
انہوں نے عالمی طاقتوں کی توجہ لبنان کے گھر افراد کے مسائل کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہاں قائم پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔
، جن کے لیے فوری بندوبست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
عثمان بیلبیسی نے لبنان کے ان متاثرہ مقامات کا دورہ کیا جہاں اسرائیل کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لبنان جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں