مالی معاملات میں تعاون: شہباز شریف کا سعودی عرب کی قیادت پر اعتماد
مالی معاملات میں تعاون پر سعودیہ کےشکریہ گزار ہیں:شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی وزیرِ سرمایہ کاری اور مشیرِ شاہی دیوان نے ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مالی معاملات میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کر تے ہیں ، دونوں برادر ملک مل کر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں گے۔
، معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ان پر عمل شروع ہو گیا ہے ،سعودی ولی عہد کی بصیرت افروز قیادت میں مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔
یقین ہے سمجھوتوں کی ٹائم لائن پرعمل کریں گے ۔ سعودی وزیرنے کہا وزیراعظم اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کاحجم دواعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہو گیا ہے ،اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے حالیہ دورہءِ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں