“آئینی پیکج کی حمایت: شیری رحمٰن کی اہم ملاقاتیں”
مجوزہ آئینی پیکج‘پی پی ق لیگ اور اے این پی سے مشاورت
مجوزہ آئینی پیکیج کی حمایت کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ہدایت اللہ سے مشاورت کی۔
ان اہم ملاقاتوں میں شیری رحمٰن کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی موجود تھے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں ہونے والی یہ مشاورت ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام میں پارٹی کی کاوشوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
جس میں صوبائی نمائندگی بھی شامل ہوگی، تاکہ اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ عدالتی نظام منصفانہ رہے۔
ان ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا تصور نیا نہیں ہے۔
یہ تصور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے دیا تھا۔
شیری رحمٰن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور چارٹر آف ڈیموکریسی کا بھی حصہ تھا۔
جس پر مئی 2006 میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں