“مجوزہ 27 ویں ترمیم: خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ”

“27 ویں ترمیم کی تیاری: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشاورت”

مجوزہ 27 ویں ترمیم؛ خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقراررکھنے کا فیصلہ
مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پرحکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔
سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔
مجوزہ ترمیم لانے کےلیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے رہنما آج قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے۔
27 ویں ترمیم لانے کےلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں