ملتان: ریلوے ڈویژن انسپیکشن کے دوران سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ
ملتان:پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور سے ایف جی آئی آر انسپکشن ٹیم نے گزشتہ روز ملتان ریلوے ڈویژن میں لودھراں تا یوسف والا تک انسپیکشن کی اس دوران سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت، سٹیشنوں کی آمدن سمیت ٹریک کی الائنمنٹ ریلوے برجز ریلوے کی اہم تنصیبات کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور سے جی ایم ر احت مرزا ،ایف جی آئی آرحماد حسن مرزا ، ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ملتان یوسف لغاری کے ہمراہ انسپکشن ٹیم نے لودھراں تا یوسف والا سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ہیڈ کوارٹرز لاہور کے دیگر آفیسرز اور ملتان ڈویژن کے ریلوے آفیسرز بھی موجود تھے۔
،معائنے کے دوران سیکشن پر واقع مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا ریکارڈ سٹیشنوں کی آمدن، بکنگ آفس، سٹیشن بلڈنگز، ویٹنگ رومز ویٹنگ ہالز، ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کی گیج، ٹنل ، ٹریک کی مینٹینینس ، لیول کراسنگ ، برجز کے علاوہ سٹیشنوں پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکشن پر ٹرین سروس، پینے کے صاف پانی کے انتظامات، مسافروں کیلئے ویٹنگ رومز میں بیٹھنے کیلئے بنچز، پنکھے، لائٹس، واش رومز میں پانی کی دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
جی ایم راحت مرزا اور ایف جی آئی آر حماد حسن مرزا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف کیٹگری کے ملازمین کو نقد کیش ایوارڈ بھی دیئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں