ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی: تین سال بعد پہلی فتح

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کی3سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح
پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 36 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔
تو جو روٹ اور اولی پوپ وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی پہلی کامیابی مل گئی ۔
اور 37 کے مجموعی اسکور پر ساجد خان نے پوپ کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین رخصت کردیا۔
جو روٹ نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر اسکور کو 55 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر انگلینڈ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
بروک نے بین اسٹوکس کے ہمراہ اگلے چند اوورز میں برق رفتاری سے بیٹنگ کی اور اسکور کو 78 تک پہنچا دیا ۔
لیکن نعمان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو کامیابی دلاتے ہوئے بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں