بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں: 86 ہزار 644 گرفتار
ملک بھر سے 86 ہزار 644 سےزائد بجلی چورگرفتار
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے حاصل ہونے والے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
بجلی چوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھرسے اب تک 127 ارب،8کروڑ اور35 لاکھ روپے وصول کئے۔
جبکہ 86 ہزار 644 سےزائد بجلی چورگرفتارکیےجاچکے ہیں۔
20اکتوبرسے 27 اکتوبر کےدوران متعلقہ اداروں نےلاہور،گجرانوالہ،فیصل آباد،اسلام آباد،ملتان،پشاور، حیدرآباد،سکھر،کوئٹہ اوردیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب، 62 کروڑاور 5لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔
20اکتوبر سے 27 اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 318بجلی چور گرفتار کیے،۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں