چیئرمین ایف بی آر کا بیان: 5 فیصد امیر طبقہ ٹیکس نہ دینے والوں میں شامل
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے شرح سود میں مزید 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی امید ظاہر کی،۔
مزید کہا کہ ملک میں کوئی اور گنجائش نظر نہیں آ رہی صرف ٹیکس کلچر کا فروغ ہی مسائل کا حل ہے۔
ایف بی آر چیئرمین نے کہا کہ حتٰی کہ ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ بھی ٹیکس فائل نہیں کر رہا، ۔
راشد محمود لنگڑیال نے دہائیوں سے ٹیکس دہندگان کے بجائے ایف پی سی سی آئی کے ٹیکس چوروں کو ٹارگٹ کرنے کے مطالبے کی توثیق کی۔
انہوں نے ایف بی آر کے گریڈ 19 کے افسر کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے کےلیے فوکل پرسن بنانے اور تجارتی انجمنوں کے ہنگامی معاملات انہیں بتانے کی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں