بلاول بھٹو: مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے، اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا بیان: آئینی بینچ پر اتفاق، مولانا کو زبان دیدی

مولانا کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئینی بینچ کو آئینی تحفظ ملتا ہے۔
تو پیپلزپارٹی آئینی بینچ پر اکتفا کرسکتی ہے صرف اسی نکتے پر ہمارا جے یو آئی کے ساتھ اتفاق ہے۔
، بصورت دیگر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گیا ۔
جس کے بعد ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد اور جے یو آئی ف میں اتفاق رائے ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی بجائے سپریم کورٹ کا 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی بھی تجویز ہے، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں