پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا فیصلہ
نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
تاہم 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف،احسن اقبال اور شائستہ پرویز ملک خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کمیٹی میں شرکت کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر،بیرسٹر گوہر اور حامد رضا پارلیمانی کمیٹی شامل ہوں گے ۔
جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ایم کیو ایم کی رعنا انصار بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں