نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں :چیئر مین ایف بی آر

ایف بی آر کا کریک ڈاؤن: نان فائلرز کی اصطلاح ختم ہونے کا اعلان

نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ختم ہو گی، ایف بی آر
چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی۔
چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ سے بڑا فراڈ اس ملک میں کوئی نہیں۔
جعلی کمپنیاں ان پٹ ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے تحقیقات کے نتیجے میں ان کمپنیوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
جوتے بنانے والی جعلی کمپنی کے اہم کرداروں کو گرفتار کیا گیا۔
نا صرف لوٹے گئے پیسے واپس لیے بلکہ 48 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ جعلی کمپنیوں کی جانب سے یہ کرمنل ایکٹ ہے۔
15 تاریخ کو سیلز ٹیکس ریٹرنز آنی ہیں، کوئی بھی سی ایف او سیٹھ کے کہنے پر غلط ٹیکس انوائس پر دستخط نہ کرے۔
پرال کی ری اسٹرکچرنگ کرنے جا رہے ہیں، پرال کے باعث نقصانات زیادہ فائدہ کم ہو رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں