نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات: آئینی اصلاحات کا حل تلاش کرنے کی کوشش
نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترامیم پر گفتگو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔
نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری پنجاب ہاؤس پہنچے، سابق وزیراعظم نے آمد پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
دونوں قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور عرفان صدیقی، احسن اقبال بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، مرتضی وہاب، مرتضیٰ جاوید عباسی، نوید قمر اور پلوشہ خان شریک تھے۔
نواز شریف آج رات سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں