“مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا اہم بیرون ملک دورہ”
نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے۔
لندن میں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے روانہ ہوئے۔
جس نے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر اڑان بھری۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 29اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے،۔
جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے والے دنوں میں ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تو دوسری طرف پارٹی کے قائد مبینہ طور پر بیرون ملک دورے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکا اور برطانیہ کے نجی دورے پر روانہ ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں