“ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم: مریم نواز کے دوروں کی تفصیلات”

“پنجاب میں ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم: وزیراعلیٰ کی ہدایات”

ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور: ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پردورے کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ نے تنظیم کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ نے آنے والے حالات کے تناظر میں پنجاب کی قیادت کو لاہور بلا کر اعتماد میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کم کرنے سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بالآخر ایم پی ایز کی سنوائی ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے عرصہ دراز سے منتظر اراکین اسمبلی کو بلا کر ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ میں وزارتوں، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کے تقرر سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کی کوششیں بھی شروع ہوگئیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں