وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات

وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے مؤقف کی تعریف کی

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے مؤقف کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کرنے کے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی کی حالیہ بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں