“وزیر خزانہ کا امریکہ کا دورہ: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت”

“وزیر خزانہ کا امریکہ کا دورہ: سرمایہ کاری فورمز اور معاشی منظر نامے کی وضاحت”

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ امریکا روانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیر خزانہ دورے کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔
، وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں