“پارلیمنٹ سپریم ہے: وزیر اعظم کا آئینی ترمیم کے بعد اہم بیان”
آج طے ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج طے ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔
آج آئین میں جو ترمیم ہوئی وہ صرف ترمیم نہیں بلکہ اتفاق رائے کی ایک شاندار مثال قائم ہوئی ہے۔
آج انشاء اللہ ایک نئی صبح طلوع ہوگی جس سے پورے ملک میں روشنی ہوگی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو محلاتی سازش ہوا کرتی تھی اور جس کے ذریعے حکومتوں کو گھر بھجوایا جاتا تھا۔
جس کے ذریعے وزراء اعظم کی چھٹی کرائی جاتی تھی، جس سے پاکستان کے خزانے کو اربوں ڈالر کے نقصان ہوئے۔
اس ترامیم کے ذریعے نہ صرف انصاف کا حصول آسان ہوگا بلکہ عام آدمی کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج وہ چارٹر آف ڈیموکریسی جو 2006 میں لندن میں سائن کیا گیا تھا۔
شہید محترمہ بے نظیر اور نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اس پر دستخط کئے تھے ، آج وہ ادھورا خواب پایا تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اتحادی جماعتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں