چین کے تعاون سے کوئلے کی کیمیکل پیداوار میں ترقی
چین کی مدد سے پاکستان میں کوئلے سے کیمیکل ٹیکنالوجی کی تیاری
چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نے صوبہ سندھ کے جنوبی علاقے میں کوئلے کے ذخائر سے کیمیکل تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شانژی کول اینڈکیمیکل انڈسٹری گروپ چین کےسب سےبڑے سرکاری اداروں میں سے ایک ہے،۔
جس نے کوئلے،کیمیکل اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ منصوبہ پاکستان اورچین کےدرمیان توانائی،پیٹرو کیمیکلز اورصنعتی ترقی کی راہ میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اعلیٰ مثال ثابت ہوگا۔
پاکستان چین کے تعاون سے بجلی کی پیداواری لاگت کوکم کرنےکے لیےکوئلے سے چلنے والی پیداوار کو بڑھا کر اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔
اس حوالےسےوزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےچین کی کوئلہ فرم کےحکام کو آگاہ کرتےہوئےکہا کہ”پاکستان میں کوئلے کےوسیع ذخائر موجود ہیں اور اس منصوبے کے تحت پاکستان اپنے قدرتی وسائل کا بھرپور اورموثر استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں