“پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط”

“پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون”

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
پیر کو اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ۔
جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویزکا تبادلہ ہوا ۔
جبکہ سی پیک کے تحت گوادر پر 7 ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس کے نکات کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
سی پیک ورکنگ گروپ سےمتعلق مفاہمتی یادداشت اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔
دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون ، آبی وسائل ، غذائی تحفظ کے شعبے اور مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام بارے مفاہمتی یادداشت طے ہوئی۔
سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی مشترکہ پروڈکشن سے متعلق بھی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا بھی معاہدہ ہوا جو اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان طے پایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں