“پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار: ایک مثالی تاریخ”

“پاکستان کا عظیم کردار اقوام متحدہ کے امن مشن میں: خدمات اور کامیابیاں”

اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا عظیم کردار ہے
دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کےبعد آئندہ نسلوں کوممکنہ جنگوں سےبچانے اور دنیا بھر میں امن وامان کاقیام یقینی بنانے کےلیےاقوام متحدہ کا قیام 24 اکتوبر 1945 کوعمل میں لایا گیا۔
اقوام متحدہ کےامن مشن میں پاکستان کا کردارشروع ہی سےمثالی رہا ہے۔
پاکستان اپنےقیام کےاگلے ہی ماہ یعنی 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا اور 1960میں اقوام متحدہ کےامن مشن کا حصہ بن گیا۔
اقوام متحدہ کےامن مشن کےتحت پاک فوج نےنمایاں اورمثالی خدمات سرانجام دی ہیں۔
پاکستان کے قیام سے لےکراب تک پاکستان نےاقوام متحدہ کے 23 ممالک کےبےشمارامن مشنزمیں خدمات فراہم کی ہیں۔
جب کہ اس وقت بھی پاک فوج وپولیس کےہزاروں جوان وافسران اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لےرہے ہیں۔
یہی وجہ ہےکہ اقوام متحدہ کےامن مشن میں پاک فوج کی بےمثال خدمات کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے اہم رہنماؤں نےہمیشہ کیا۔
اس وقت 3 ہزار کےقریب پیس کیپر اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں