“پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار”

“پاکستان کی تشویش: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ اور انسانی بحران”

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پرگہری تشویش کا اظہار
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ عالمی برادری کو تناؤ کم کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔
تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقدامات کیے۔
اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ لبنان پر حالیہ حملے نے اس کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔
فلسطین، لبنان اور خطے میں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں،۔
فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔
، تمام فریقوں کیلئے یہ انتہائی ضروری ہےکہ وہ پیچھے ہٹیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں