پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی کامیابی: وزیرِ اعظم کا قومی خطاب
پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے، وزیرِاعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے تجاوز کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مارچ 2024 سے اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج اضافہ سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
14 برس بعد پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں ایسا تیز اضافہ معاشی ٹیم کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مارچ 2024 سے اب تک 36 فیصد اضافہ، مہنگائی میں کمی اور مجموعی معاشی استحکام کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔
مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 6.9 فیصد پر آگئی۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سہ ماہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ریکارڈ 8.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔
مسلسل دو ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں