“پاکستان: اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں”
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پرآج صبح سویرے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹراوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
، اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پہلےسےغیرمستحکم خطہ مزید خطرناک صورتحال سے دوچار ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل موجودہ کشیدہ صورتحال اورتنازع کے پھیلاؤ کا مکمل ذمہ دار ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طورپربین الاقوامی امن اورسلامتی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
بین الاقوامی برادری کو علاقائی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے فوری کردارادا کرنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں