پاک سعودی عرب کی اسٹرٹیجک شراکت داری اور پاکستان کی معیشت
پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک سعودی عرب اسٹرٹیجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے۔
پاکستان جلد دنیا کی چوبیسویں بڑی مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے مسلم ممالک سے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سعودی عرب کی آزادی اور خودمختاری کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے۔
ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے۔
پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں