نواز شریف کی چھت اپنا گھر اسکیم: عوام کو بغیر سود قرضے فراہم کیے جائیں گے
5سال میں 5لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے5لاکھ افراد کو قرضے دیئے جائیں گے: نواز شریف
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کےاجرا کیا۔
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم بہت ہی اچھا منصوبہ ہے،منصوبے کے اجرا کیلئے کام کرنے والے وزرا سمیت افسران اور اہلکاروں کومبارکباد دیتا ہوں۔
مریم نواز نے اسکیم بناتے ہوئے مجھ سے بھی ذکر کیا تھا۔
اس وقت بھی خوشی ہوئی،اسکیم”عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوناچاہیے”محاورےکی بہترین مثال ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ لوگوں کو بغیر سود قرضے دیئے جارہے ہیں۔
میراخیال ہے اگر ملک میں کام کیا جاتا اور کام کرنے دیاجاتا ، عوامی نمائندوں کی حکومتوں کو کام کرنے دیا جاتا تو ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔
آج بھی ہماری بہت بڑی تعداد میں عوام بے گھر ہے،آج جن بھائیوں اور بہنوں کو چیک ملے۔
ان کی خوشی دیکھی،آج حالات یہ ہیں ایک کمرہ تعمیر کرنا انتہائی مشکل ہے۔
تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہوچکاہے،پہلی بار وزیراعظم بنا تو حکومت مکمل نہیں چلنے دی۔
درمیان میں حکومت گرا دی گئی،دوسری بار پھر حکومت پوری نہ کرنے دی۔
تیسری بار بھی حکومت گرا دی گئی،ہم 2قدم آگے جاتے ہیں تو 8قدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں