وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب چیف منسٹر انسولین پروگرام کا اعلان
پنجابمیں چیف منسٹرانسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب میں چیف منسٹرانسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے بی ایچ یوز کومریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینےکا فیصلہ کیاگیا۔
ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمینس منیجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اورکارکردگی جانچنے کےلئے” کے پی آئی” بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں میانوالی،جھنگ لیہ اٹک اور جہلم کےہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنےکی منظوری دی گئی ۔
ٹائپ ون ذیابیطس کےمریض بچوں کوگھر میں ہی انسولین مہیا کی جائےگی۔
اورمریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کےلئےخصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں