سیالکوٹ کی طالبہ کی پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں خودکشی
پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں پنکھےسےلٹک کرخودکشی کرلی
پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں پنکھےسےلٹک کرخودکشی کرلی ہے۔
سیالکوٹ کی ام حبیبہ شعبہ آئی ای آر میں پانچویں سمسٹر کی طالبہ تھی۔
لاہور میں یونیورسٹی آف پنجاب کے گرلز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 74 میں لڑکی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ( آئی ای آر) میں پانچویں سمسٹر کی طالبہ ام حبیبہ اپنی بہن کیساتھ کمرہ نمبر 74 میں رہ رہی تھی۔
واقعے سے قبل 24 سالہ امہ حبیبہ کمرہ نمبر 91 میں اپنی دوست کے پاس گئی ساڑھے چار بجے وہ اپنے کمرے سے دوست کے کمرے گئی
ساڑھے سات بجے دروازہ کھولنے کیلئے دستک دی لیکن دروازہ نہ کھلا تو ہاسٹل انتظامیہ کو بلایا گیا۔
ہاسٹل وارڈن نے جب دروازے کا لاک توڑا تو اندر پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔
لاہور میں ہاسٹل کے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنیوالی طالبہ کی شناخت سیالکوٹ کی ام حبیبہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کےمطابق خود کشی کرنیوالی لڑکی کی بہن بھی پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔
لاش کو تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
تاہم ابھی تک خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں