پی ٹی آئی سوشل میڈیا: دھمکیاں اور پروپیگنڈا کی نئی شکل
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اداروں کو دھمکا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی سے لگا ۔
جیسے ہالی وڈ کی خوفناک فلم دیکھ رہی ہوں، آج کی کارروائی سے لگ رہا تھا کہ ایف آئی اے نے بہتر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے، پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے۔
پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے کیلئے باقاعدہ گروپ بنائے ہوئے ہیں۔
یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ چالاک اور خطرناک ہیں۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک خاتون کے نام پر 500سمز جاری ہوئی ہیں۔
خاتون کے علاوہ اس کے شوہر کے نام پر بھی 500 سمز جاری ہیں۔
انکا بھاشن دیکھیں ہم مظلوم، ہمارے گھر پرچھاپے پڑ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ان سمز کا غیرقانونی استعمال بھی ہوتا ہے۔
جب سیکڑوں کی تعداد میں اکاؤنٹس ہوں گے تو سوشل میڈیا پر متحرک تو ہوں گی۔
یہ سمیں گالم گلوچ اور جعلی پروپیگنڈے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں