پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے”: “خواجہ آصف

“پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے تناظر میں”

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا بڑا اجلاس ہونے جا رہے ہیں۔
یہ لوگ اب اس اہم اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، پی ٹی آئی کی ذہنیت یہ ہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔
یہ جو احتجاج کی کال آئی ہے اسی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں رہوں یا نہ رہوں یہ سرزمین رہنی چاہیے، یہ سوچ ہونی چاہیے۔
یہ ہر چیز کا حوالہ بانی پی ٹی آئی کو بنانا چاہتے ہیں، یہ 9 مئی دوباہ برپا کرنا چاہتے ہیں،۔
ہمارا کہنا ہے پاکستان نہیں تو ہم نہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہیں۔
انکا کہنا ہے خان نہیں تو پاکستان نہیں، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں