پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی اجلاس میں غیر معمولی شرکت: حکمت عملی کی تفصیلات
قومی اسمبلی اجلاس‘ پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کرلی
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان شرکت نہیں کریں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں صرف چند مرکزی قائدین ہی پارلیمنٹ آئیں گے۔
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت منظر سے غائب اور چھپی ہوئی ہے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شرکت کے معاملے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی میں باہمی مشاورت سے کریں گے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا کہ فضل الرحمان سے مسودے پر مشاورت کے بعد ہی اجلاس میں جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں