“پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: اسلام آباد میں موبائل سروس کی بندش”

“پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش اور موبائل سروس کی صورتحال”

اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج‘موبائل سروس بند
پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ امن وامان یقینی بنانے کےلیےموبائل سروس بندکی گئی ہے،وزارت داخلہ کے احکامات پرجڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی،موبائل سروس کے ساتھ موبائل انٹرنیٹ بھی بند ہوگیا، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس کو بند نہیں کیا گیا۔احتجاج کےپیش نظر لاہور سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستےبندہوگئے،کنٹینرز لگا کر اسلام آباد جانے والےراستے بند کردیے گئے،پولیس کی نفری ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو انٹرچینج پر موجود ہیں۔راولپنڈی پشاورروڈ چیئرنگ کراس کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا،پشاور روڈ کو ایم ایچ چوک،حیدر روڈ،فلیش مین چوک دونوں طرف سےبند ہے،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مریڑچوک، ڈبل روڈ بھی دونوں اطراف سے بند کر دی گئی ،کچہری چوک،سوال پل،ایئرپورٹ سےکورال چوک جانے والے راستےکھلےہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں