“فیصل واوڈا کا بیان: پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، عدلیہ کا کردار”
پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔
عدلیہ معاملات کا نوٹس لے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہییں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
اس کھیل میں عمران خان پھنس گیا ہے ۔
عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے۔
کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے ۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے ۔ غلامی کررہے ہیں ۔
کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے ۔ کے پی کے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں۔
ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گنڈا پور ایک پیادہ ہے ۔کے پی کے کے عوام بھی ہمارا حصہ ہیں۔
عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔ 9
مئی بھی سیاسی کیس نہیں ہے۔ آپ جان بوجھ کر غیر قانونی کام کرنے جا رہے ہیں، تاکہ حالات خراب ہوں،۔
گولیاں چل جائیں، خود بندے مار دیں اور مدعا کسی اور پر ڈال دیں۔ اس طرز سیاست سے ہمیں نکلنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں