آخری روز: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عدالتی کارنامے اور فیصلے
قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان آج آخری روز
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان آج آخری روز ہے اور ان کے اعزاز میں آج سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 1985 میں ہائیکورٹ میں وکالت کا آغاز کیا۔
، وہ 1998 میں بطور وکیل سپریم کورٹ انرول ہوئے۔
، قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے منصب پر فائز رہے اور 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔
، انہوں نے اپنے دور میں کئی اہم فیصلے بھی دیئے جو تاریخ کا حصہ رہیں گے ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ دیا، میمو گیٹ اور کوئٹہ کمیشن کی سربراہی کی،۔
سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو دی گئی پھانسی کی سزا غیرقانونی قرار دی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے مفاد عامہ کے مقدمات براہ راست نشر کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال رکھا۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلے سے جزوی اختلاف کیا ۔
جبکہ پی ٹی آئی دور میں جسٹس فائز نے اپنے خلاف دائر ریفرنس کا مقابلہ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں