چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ: ایک تاریخی لمحہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی عشائیہ کی تفصیلات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیےکا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں ‏نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عرفان سادات نے شرکت کی۔
عشائیے میں ایڈہاک ججز سپریم کورٹ جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شریک تھے۔
ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی ڈنر میں شریک ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے، وہ سپریم کورٹ میں اپنا آخری روز چیمبر میں گزاریں گے۔
سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونے کی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں