“تائیوان کے اطراف چین کی جنگی مشقیں: امریکہ کی تشویش”
چین نے جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کا گھیراؤ کرلیا
چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے۔
بیجنگ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد کا خود مختار جزیرے میں علیحدگی پسند قوتوں کو خبردار کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بیجنگ نے تائیوان کو اپنے انتظام رکھنے کے لیے طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
اور پیر کو شروع ہونے والی مشق گزشتہ 2 سال میں اس کی چوتھی وسیع البنیاد جنگی مشق ہے۔
امریکا کا کہنا ہےکہ چین کا اقدام بلاجواز اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، اسے تحمل سے کام لینا چاہیے۔
رواں برس مئی میں تائیوان کی صدارت کا منصب سنبھالنے والے صدر لائی چنگ نے ’علیحدگی پسند‘ قرار دینے پر بیجنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جو تائیوان کی خومختاری کے حوالے سے اپنے پیش رو کے مقابلے میں کافی واضح موقف رکھتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں